ویب ڈیسک(پی این آئی)ایک تحقیق کے مطابق سائنس دانوں نے ایسی پروٹینز دریافت کر لی ہیں جو پلاسٹک کو تلف کرنے میں مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس دریافت کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
یونیورسٹی آف سٹرلنگ کی فیکلٹی آف نیچرل سائنسز کے سائنس دانوں نے پلاسٹک کے ملبے پر پائے جانے والے بیکٹیریا کے اہم کردار کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔انہیں ایسے شواہد ملے ہیں جو پلاسٹک کے اتلاف کا تعین کر سکتے ہیں، جسے تلف ہونے میں فی الحال سینکڑوں سال لگ سکتے ہیں۔یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ انہیں جغرافیائی علاقوں کے سمندروں میں موجود پلاسٹک پر زندہ خوردبینی اجسام ملے ہیں اور اس سلسلے میں جو نتائج سامنے آئے ہیں وہ ان اجسام کے کردار کے بارے میں مزید تحقیق پر زور دیتے ہیں۔
تحقیق میں کم یاب اور زیر مطالعہ بیکٹیریا کی بھی نشاندہی کی گئی جو پلاسٹک کے اتلاف میں مدد کرسکتے ہیں اور پلاسٹک کی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے نئی بصیرت فراہم کرتے ہیں۔سائنس دانوں نے بیلجیئم کی یونیورسٹی آف مونز کے ماہرین کے ساتھ مل کر مشرقی لوتھیان کے گلین ساحل سے لیے گئے پلاسٹک کے نمونوں میں موجود پروٹین کا تجزیہ کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں