کوئی ایشو نہیں، شوکت یوسفزئی بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد(پی این آئی)کوئی ایشو نہیں، شوکت یوسفزئی بھی میدان میں آگئے۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت اور بیرسٹر گوہر سے کوئی ایشو نہیں۔گفتگو کے دوران شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جن لوگوں نےقربانیاں دیں ان کا غم و غصہ جائز ہے۔انہوں نے کہا کہ جو پارٹی چھوڑ کرگئے اور اب مل رہے ہیں، اس پر ورکرز نے تحفظات کا اظہار کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ شیر افضل مروت اور بیرسٹر گوہر سے کوئی ایشو نہیں، ان لوگوں نے پارٹی کو مشکل وقت میں سنبھالا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا اپنی مرضی سے گئے اور واپس آئے، اس وقت صورتحال کلیئر ہے، پارٹی چھوڑنے والوں کو ورکرز برداشت نہیں کریں گے۔شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ شیر افضل مروت کو بہت اچھے طریقے سے جانتا ہوں بہت اچھا انسان ہے، وہ جذباتی ہے ہمیشہ کہا تھوڑا زبان پر قابو رکھو۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا کچھ ہوا تو اس کے بعد کہوں گا واقعی پارٹی میں بغاوت ہے، اس وقت جو ہماری لیڈرشپ ہے، ان کو میسج پہنچ گیا ہے، ورکرز ناراض ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close