بابر اعوان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے بابر اعوان کی درخواست پر سماعت کی جبکہ درخواست گزار کی جانب سے ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔وکیل نے استدعا کی کہ بابر اعوان کام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، عدالت لسٹ سے نام نکالنے کا حکم جاری کرے۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے استدعا منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close