گوگل کا اے آئی پر مبنی سرچ انجن استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے بڑی خبر

ویب ڈیسک(پی این آئی) برسوں سے دنیا بھر میں اربوں افراد گوگل سرچ پر دنیا بھر کی معلومات مفت حاصل کر رہے ہیں۔

مگر اب یہ تبدیل ہونے والا ہے کیونکہ گوگل کی جانب سے اے آئی فیچرز کے استعمال پر فیس لینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔جی ہاں واقعی گوگل کی جانب سے سرچ انجن میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی فیچرز کے استعمال پر فیس لینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جو اس کمپنی کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی ہوگی۔فنانشنل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ بڑی تبدیلی سروس کی فراہمی پر ہونے والے زیادہ اخراجات کا نتیجہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوگل کی جانب سے نئے خصوصی سرچ فیچر پریمیئم سبسکرپشن سروسز کے صارفین کو فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔یہ ایسے صارفین ہیں جو پہلے ہی جی میل اور آفس سافٹ وئیر میں اے آئی اسسٹنٹس استعمال کرنے کے لیے سائن اپ ہو چکے ہیں۔گوگل سرچ میں جنریٹیو اے آئی ٹیکنالوجی صارف کے سوالات کے جواب براہ راست دے گی، بالکل اسی طرح جیسے چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے دیے جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں