پی ٹی آئی نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی

لاہور(پی این آئی) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 152 سے سابق ن لیگی رہنما چوہدری علی عدنان نے پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔

 

 

 

ضمنی انتخابات 2024 کی آمد آمد، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی الیکشن کے حوالے سے تیاریاں جاری، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 152 سے سابق ن لیگی رہنما چوہدری علی عدنان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی، چوہدری علی عدنان امیدوار این اے 119 میاں شہزاد فاروق کے ہمرہ پنجاب اسمبلی پہنچے، انہوں نے احمد خان بھچر سے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی۔ احمد خان بھچر اور میاں شہزاد فاروق کے ساتھ ملاقات میں علی عدنان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان بھچر اور میاں شہزاد فاروق نے علی عدنان کو پارٹی میں خوش آمدید کہا، ان کے گلے میں پارٹی کا جھنڈا بھی ڈالا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close