الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کے حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی) الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کے حلقے این اے 266 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن کے فیصلےکے مطابق کامیاب امیدوار اور رنراپ امیدوار میں ووٹوں کا فرق 8589 ہے۔36 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کرنےکی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق درخواست گزار اس ضمن میں ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہے۔درخواست گزار شواہد کے لیے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرسکتا ہے۔خیال رہےکہ جمعیت علما اسلام کے امیدوار صلاح الدین نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close