عید الفطر کے موقع پر کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ ماہرین موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لاہور(پی این آئی) عید پر بارش ہو گی یا موسم خشک رہے گا؟ ماہرین موسمیات نے عید الفطر پر موسم کی صورتحال سے متعلق پیشن گوئی کر دی۔

ماہرین موسمیات آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ساتھ بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق عید الفطر سے قبل بارشوں کا ایک سسٹم ملک کے کچھ علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جبکہ عید کے فوری بعد بھی بارشوں کا امکان ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق عید الفطر کے 3 ایام میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کا اختتام قریب آنے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

عید الفطر کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا، اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق اجلاس کی صدارت چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ کمیٹی شوال کےچاند کا اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کر کرے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close