ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات دینے کا اعلان کر دیا گیا

فیصل آباد (پی این آئی)صوبائی وزیر برائے پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران ںذیر کا کہنا ہے کہ دو ہفتے میں تمام سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں سو فیصد ادویات فری دسیتاب ہوں گی۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ جو 2018 میں سفر چھوڑا تھا اب اس کو دوبارہ شروع کررہے ہیں، ہم پولیو فری ہونے جارہے تھے لیکن افسوس نا ہوسکا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کینسر ہسپتال کی اشد ضرورت تھی ،لاہور میں نواز شریف کئیر ہسپتال بننے جارہا ہے جہاں ہرایک کا فری علاج ہو گا۔خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ وہ بنیادی مراکز صحت جو دیکھنے کے قابل نہیں ہیں انکو اسٹیٹ اف دی آرٹ بنائیں گے۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ صحت کی دستک آپکی دہلیز پر نعرہ کو عملی جامہ پہنائیں گے، موبائل ہسپتال دوبارہ لے کر آرہے ہیں، ڈاکٹرز سے بھی ملاقات کی ہے ہڑتال سے نہیں مسائل بات چیت سے حل کرنے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close