پیٹرول مہنگا لیکن ڈیزل کی قیمت میں کتنی کمی متوقع ہے؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی )ملک بھر میں کل سے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔پیٹرول کی نئی قیمت ممکنہ اضافے کے بعد 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 289 روپے 69 پیسے ہو جائے گی۔ملک میں ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 2 روپے کمی کا امکان ہے, ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 285.49 روپے سے کم ہو کر 284.26 روپے ہو سکتی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت 0.45 پیسے بڑھ کر 168.63روپے ہو سکتی ہے جبکہ کیروسین کی قیمت 188.49روپے سے بڑھ کر 188.66 روپے روپے ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close