وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کیلئے بڑ ی مشکل کھڑی ہوگئی

کوئٹہ ( (پی این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی اسمبلی کی رکنیت جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ گہرام بگٹی نے چیلنج کر دی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گہرام بگٹی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرفراز بگٹی نگران کابینہ کا حصہ تھے، الیکشن نہیں لڑ سکتے تھے، انہوں نے حلقہ پی بی 10 میں من پسند پولنگ عملہ تعینات کروا کر استعفیٰ دیا اور پھر الیکشن میں کھڑے ہو کر کامیابی حاصل کی۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کاغذی کارروائی میں ووٹ لینے کی شرح 80 سے 99 فیصد تھی جو ممکن نہیں، ووٹرز کے انگوٹھوں کی تصدیق کرائی جائے۔ حلقے پی بی 10 کی نشست خالی کروا کر ضمنی انتخابات کروائے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close