اسد قیصر کا کے پی کو وفاق سے روابط ختم کرنے کے مشورے پر پیپلز پارٹی کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسد قیصر کا خیبرپختونخواہ حکومت کو وفاق سے روابط ختم کرنے کا مشورہ حیران کن ہے، ایک صوبے کو وفاق کیخلاف اکسانہ کوئی سیاست نہیں، پی ٹی آئی اپنے غیرذمہ دارانہ رویوں اور سیاست پر نظر ثانی کرے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی شیری رحمان نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر کی جانب سے وزیراعلی خیبرپختونخواہ کو وفاقی حکومت سے روابط ختم کرنے کا مشورہ حیران کن ہے، خیبرپختونخواہ حکومت کو مفاہمت کی بجائے مزاحمت کرنے کی ہدایت بھی تشویشناک ہے، تحریک انصاف کے رہنما صوبے کو وفاق سے ٹکرانے کے مشورے نا دیں، یہ ملک اور جمہوریت کیلئے فائدہ مند نہیں، تحریک انصاف کی سابق وفاقی حکومت سے شدید اختلافات اور تحفظات کے باوجود پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے سندھ حکومت کو اس طرح کے مشورے نہیں دئے، سندھ حکومت اپنا آئینی فرض اور کردار ادا کرتی رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں