پرویز الہیٰ کو 4 اپریل کو طلب کر لیا گیا

لاہور(پی این آئی)پرویز الہیٰ کو 4 اپریل کو طلب کر لیا گیا۔۔۔لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کو 4 اپریل کو فردِ جرم کے لیے طلب کر لیا۔جج ارشد حسین نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالت کے تحریری حکم کے مطابق سینٹرل جیل راولپنڈی نے پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹس جمع کرائیں، جن کے مطابق 17 مارچ کو پرویز الہٰی واش روم میں گر گئے۔تحریری حکم میں عدالت نے کہا ہے کہ گرنے سے پرویز الہٰی کی پسلی فریکچر ہوئی، میڈیکل افسر نے پرویز الہٰی کو 2 ہفتوں کے ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔

عدالت کا اپنے تحریری حکم میں یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس کے باعث فردِ جرم عائد نہیں کر سکتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close