پاکستان کی معروف اداکارہ کی انگلش سن کر مداح حیران، ویڈیو وائرل

کراچی(پی این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ کی انگلش سن کر مداح حیران، ویڈیو وائرل۔۔۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کے پرانے انٹرویو سے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کے ایک سیگمنٹ میں میزبان کی جانب سے صنم سعید کو دنیا کے کچھ ممالک کے نام دیے گئے اور یہ کہا کہ’ان ممالک میں جس انداز اور لہجے میں انگلش بولی جاتی ہے آپ کو بالکل ویسے ہی انداز اور لہجے میں انگلش بول کر دکھانی ہے‘۔

https://www.instagram.com/pakistanbiography/?utm_source=ig_embed&ig_rid=919720c7-c6c9-4eec-82ec-8f536d84dcb4
اداکارہ نے یہ ٹاسک ملنے پر آسٹریلیا، برطانیہ، امریکا، روس اور بھارت کے لوگوں کے انگلش بولنے کے انداز اور لہجے کو بہت زبردست انداز میں کاپی کیا لیکن جنوبی افریقہ اور جرمنی کی انگلش بولنے میں اُنہیں مشکل ہوئی۔صنم سعید کو متعدد لہجوں میں اتنی زبردست انگلش بولتے سن کر مداح دنگ رہ گئے اور ان کی تعریف کرنے سے خود کو روک نہیں سکے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close