ایک اور اہم استعفیٰ آگیا

اسلام آباد (پی این آئی )ورلڈ بینک پراجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں پر ایجوکیشن سپیشلسٹ ذاکر عباس مستعفی ہوگئے۔

 

 

 

ایجوکیشن سپیشلسٹ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے پی ایچ سی آئی پی کو خط تحریر کیا جس میں لکھا کہ 4 اضلاع میں سکولوں سے باہر بچوں کیلئے327 سینٹرز کھولے گئے، سکول سے باہرساڑھے 11 ہزاربچوں کوان سینٹرز میں پڑھایا جارہا ہے، سکول داخلوں میں معیارکا خیال نہیں رکھا گیا، بجٹ میں غیرقانونی تبدیلیاں کی گئیں، داخل کرائے گئے بیشتر طلبا نے پہلے سے ابتدائی تعلیم مکمل کر رکھی تھی، ایسے بچوں کو سرکاری مڈل سکولوں میں داخلہ لینا چاہئے تھا۔ ذاکر عباس نے لکھا کہ ان بچوں کے اندراج سے سکولوں سے باہربچوں کے اعدادو شمار میں اضافہ ظاہر ہوا، طلبا کو غیر معیاری سکول بیگ بھی فراہم کئے گئے، منصوبے میں شفافیت کافقدان ہے جبکہ سکول اپ گریڈیشن اور فیصلہ سازی میں بھی مداخلت کی گئی۔

 

 

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اے ایل پی سینٹرز میں 2 اساتذہ ایک کلاس کیلئے رکھے گئے، ایک کلاس کیلئے 2 اساتذہ رکھنے سے طلبا اور حکومت کا مالی نقصان ہوا، ان وجوہات کی بنا پراستعفیٰ دے رہا ہوں۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے پی ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ حشمت علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ سے متعلق تمام الزامات بے بنیاد ہیں، کوئی بھی منصوبے کی انکوائری کرنا چاہتا ہے تو تیار ہوں، پراجیکٹ میں کوئی بے قاعدگی نہیں ہوئی، یہ شفافیت سے چل رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں