6ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط، پی ٹی آئی نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ججز کے خط کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،جن ججز نے خط لکھا ہے ان کا اور ان کے اہل خانہ کا تحفظ یقینی بنایا جائے،اس خط پر کارروائی نہیں ہوئی تو عدلیہ سے لوگوں کااعتماد اٹھ جائے گا۔

 

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ ہائیکورٹ کے 6ججز دباؤ سے متاثر ہوئے ہیں،جوڈیشل کونسل میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز ہیں،عدلیہ میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں،ججز نے خط میں لکھا ہے مداخلت سیاسی کیسز میں کی گئی،ججز کے خط کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،جن ججز نے خط لکھا ہے ان کا اور ان کے اہل خانہ کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کو تمام سزائیں دباؤ میں دی گئیں،5دن میں تین کیسز میں سزا دلوائی گئی،شواہد پیش کرنے اور صفائی کا موقع تک نہیں دیا گیا،بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ خط میں ججز نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ذکر کیا ہے۔

 

 

 

آج منصف اپنی داستان خود سنا رہے ہیں،اس خط پر کارروائی نہیں ہوئی تو عدلیہ سے لوگوں کااعتماد اٹھ جائے گا،ان کا کہناتھا کہ ججز کے خط کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،یہ ججز کا خط نہیں چارج شیٹ ہے سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کل سے سماعت کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں