کون بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچ گیا؟

راولپنڈی(پی این آئی)کون بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچ گیا؟تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔اس موقع پر پولیس نے عمر ایوب سے کہا کہ آپ کی گاڑی اڈیالہ جیل میں نہیں جا سکتی۔عمر ایوب نے جواب دیا کہ میرے پاس ملاقات کے لیے عدالتی حکم نامہ ہے۔اس کے ساتھ ہی عمر ایوب نے پولیس اہلکاروں کو عدالتی حکم نامہ دکھایا۔عمر ایوب نے کہا کہ عدالتی حکم نامے کے باوجود بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری بھی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close