سینیٹ انتخابات، کاغذات نامزدگی منظور

اسلام آباد(پی این آئی)سینیٹ انتخابات، کاغذات نامزدگی منظور۔۔۔سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن پنجاب نے پی ٹی آئی کی صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔اس سے قبل اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔اپیلٹ ٹربیونل نے تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ عمر سرفراز چیمہ بھی جیل میں ہیں، ان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صنم جاوید کو جنرل الیکشن لڑنے کی اجازت بھی ملی، کسی کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، صنم جاوید کو مخصوص نشست پر انتخاب لڑنے کی اجازت دی جاتی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close