اعظم سواتی، مراد سعید سمیت دیگر رہنما سینیٹ الیکشن میں حصہ لے سکیں گے یا نہیں؟ اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ بھی آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنماؤں اعظم سواتی، مراد سعید، اظہر مشوانی اور خرم ذیشان کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

 

 

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی, مراد سعید، اظہر مشوانی اور خرم ذیشان نے سینیٹ کی جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیل دائرکی تھی جس پر اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نےمحفوظ فیصلہ سنایا، اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی، مراد سعید، اظہر مشوانی اور خرم ذیشان کی اپیل منظور کر کے سینیٹ انتخابات کیلئے اہل قرار دے دیا۔جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیےبھی اعظم سواتی کو اہل قرار دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں