اڈیالہ جیل میں قیدیوں کیلئے اچھی خبر

راولپنڈی(پی این آئی) اڈیالہ جیل میں 411 قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی کمی کردی گئی۔ جیل انتظامیہ کے مطابق صدر مملکت نے 23 مارچ کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

 

 

 

اڈیالہ جیل انتظامیہ کا کہنا ہےکہ 6 قیدیوں کو سزا میں کمی کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہےکہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اڈیالہ جیل میں 52 قیدیوں کی سزائیں کم کی گئی ہیں۔ جیل انتظامیہ کے مطابق سزاؤں میں کمی کا فیصلہ رمضان المبارک اور عید الفطر کی مناسبت سےکیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close