پاکستانی اہلکار آپس میں لڑ پڑے، طورخم سرحد بند

اسلام آباد(پی این آئی) ایف سی اور ایف آئی اے اہلکاروں کی ہاتھا پائی کے باعث طورخم نادرا پوائنٹ پر سرحدی گزرگاہ پیدل آمد و رفت کے لیے بند کر دی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہاتھا پائی کے دوران دونوں جانب کے متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق ہاتھا پائی میں زخمی ہونے والے 5 افراد کو لنڈی کوتل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن عملے نے احتجاجاً دفاتر بند کر دیے، سرحدی گزرگاہ بند ہونے سے افغانستان جانے والے افراد پھنس گئے۔ایف آئی اے حکام نے الزام لگایا ہے کہ ایف سی کا عملہ امیگریشن اختیارات میں مداخلت کر رہا ہے، مداخلت سے منع کیا، باز نہ آنے پر لڑائی ہوئی۔ایف سی کے ذرائع نے کہا ہے کہ سرحد کی سیکیورٹی فرنٹئیر کور کا اختیار ہے، سیکیورٹی کے لیے ایف سی اہلکار مسافروں پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close