اسلام آباد، شہریوں کو بھتے کی کالز اور دھمکیاں

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی شہریوں کو بھتے کی کالز اور دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں۔

اسلام آباد میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر بھتے کی کالز اور دھمکیاں موصول ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے ایک ارب روپے بھتے کا مطالبہ کیا، کال کے لیے ایک نمبر افغانستان اور دوسرا ایران کا استعمال کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خاتون اور اس کی بیٹی کے گھر کی تصویریں بھیج کے خوفزدہ بھی کیا جس کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close