پی ٹی آئی کاڈونلڈ لو کے بیان کے بعد امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے سائفر کے معاملے پر سابق امریکی سفارتکاراور موجودہ امریکی نائب وزیرخارجہ ڈونلڈ لو کے بیان کے بعد اسد مجید کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کردی۔

 

 

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ہوئی۔ اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی جس کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی میں سب سے پہلے ڈونلڈ لو کے بیان پر مشاورت کی گئی۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کی جانب سے اسد مجید کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ممبران نے مطالبہ کیا کہ اب اسد مجید کو بھی اب کھل کر بیان دینا چاہئے۔کور کمیٹی نے طے کیا کہ اسد مجید کو بیان دینے کے لئے حکمت عملی تیار کی جائے۔ اس کے علاوہ ممبران نے حماد اظہر کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین کی ہدایت پر حماد اظہر کو اپنا استعفیٰ واپس لے کر دوبارہ عہدہ سنبھال کر متحرک ہونا چاہیے۔

 

 

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے بلے کا نشان ابھی تک بحال نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ بیرسٹر گوہر نے ممبران کو آگاہ کیا کہ اس وقت چیف الیکشن کمشنر بیرون ملک میں ہیں۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف لاہور آفس کی 9 مئی کے بعد سے بندش کے خلاف بھی تشویش کا اظہار کیا، ممبران کی جانب سے لاہور آفس کو کھلوانے کے لئے قانونی راستہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔کورکمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے 23 مارچ کو پاکستان ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایت پر ملک بھر میں جلسے اور جلوس کی تیاری شروع کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close