رمضان میں اسلام قبول کیا، 6 سال سے روزے رکھ رہاہوں،بھارتی معروف اداکار

ممبئی(پی این آئی)رمضان میں اسلام قبول کیا، 6 سال سے روزے رکھ رہاہوں،بھارتی معروف اداکار۔۔۔بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار ر ویوین ڈیسینا کا کہنا ہے کہ رمضان میں اسلام قبول کیا اور یہ مہینہ درحقیقت میرے دل کے بہت قریب ہے۔35 سالہ اداکار نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ’ میں نے چند سال قبل رمضان کے مہینے میں ہی اسلام قبول کیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ یہ مہینہ میرے دل کے بہت قریب ہے، دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد یہ میرا چھٹا رمضان ہے اور اللہ کے فضل سے میں ہر سال رمضان کے روزے رکھتا ہوں۔‘

اداکار ویوین ڈیسینا نے کہا کہ رمضان کے مہینے کے روزے مسلمانوں پر فرض کیے گئے ہیں کیونکہ یہ اسلام کے5 بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے، اس لیے میں 30 روزے اس وقت تک رکھتا ہوں جب تک بیماری جیسا عذر درپیش نہ ہو ۔اداکار کہنا تھاکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ رمضان کا مہینہ اپنی فیملی کے ساتھ بحرین میں گزاروں، اس سے انکار نہیں کروں گا کہ شروعات میں میرے لیے روزے رکھنا خاصا مشکل تھا کیوں کہ میں کافی اور پانی کے بغیر نہیں رہ سکتا لیکن اب میرے اہل خانہ اور دوست بھی سوچتے رہتے ہیں کہ میں 13 یا 14 گھنٹے تک پانی یا کافی کے بغیر کیسے رہ لیتا ہوں ، اللہ کے فضل سے میرے لیے روزوں کا سفر آسان ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ ویوین ڈیسینا نے 2013 میں واہ بیز دورابجی سے شادی کی تھی جو 2017 میں ختمہوگئی، 2022 میں انہوں نے مصری صحافی نورین علی سے شادی کی اور بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ویوین ڈیسینا بھارتی ٹیلی ویژن کے صرف تم، مدھوبالا، پیار کی ایک کہانی سمیت کئی مقبول ترین ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close