معروف بھارتی اداکارہ حادثےکا شکار، حالت تشویشناک

ممبئی(پی این آئی)معروف بھارتی اداکارہ حادثےکا شکار، حالت تشویشناک۔۔۔۔تامل فلم سیتھن میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بھارتی اداکارہ اروندھاتی نائر موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہونے کے بعد شدید زخمی حالت میں وینٹی لیٹر پر منتقل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ چند روز قبل ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دینے کے بعد بھائی کےساتھ موٹر سائیکل پر گھر واپس آرہی تھی کہ چنئی کوولم بائی پاس روڈ پر ان کی بائیک گاڑی سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے بعد اداکارہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ اس وقت تریوندرم کے اننتھا پوری اسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔اداکارہ کی بہن کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بھی اداکارہ کے حادثے اور وینٹی لیٹر پر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔پوسٹ میں اداکارہ کی بہن کا کہنا ہےکہ اروندھاتی نائرکو حادثے کے نتیجے میں شدید چوٹیں آئیں اور وہ اب اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔واضح رہےکہ اروندھاتی نائر نے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز 2014 میں فلم پونگے ایزھو منوہارا سے کیا، بعد میں فلم سیتھن نے انہیں تامل فلموں کی ایک مقبول اداکارہ بنادیا، انہیں آخری مرتبہ 2023 میں فلم آیارام پورکاسوکل میں دیکھا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close