ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)ایل ٹی وی ڈرائیونگ لائسنسوں کی فیس میں اضافے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، عدالت نے ہوم سیکرٹری ،آئی جی پنجاب اور سی ٹی او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے سید محمد آفتاب شاہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے مظہر امین چدھڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایل ٹی وی ڈرائیور لائسنس کی فیس ساڑھے نو سو روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی گئی ہے،ڈرائیونگ لائسنس فیس میں اضافہ ایل ٹی وی گاڑی ڈرائیورزکیلئے ناقابل برداشت ہے،فیس میں اضافہ موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کی شق 22 سے متصادم ہے ،پرنٹنگ و متفرق چارجز کی مد میں بھی 480 روپے عائد کردئیے گئے ہیں ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایل ٹی وی گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں اضافے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں