رمضان کی برکت، معروف امریکی گلوکار دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے

کراچی(پی این آئی)رمضان کی برکت، معروف امریکی گلوکار دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے۔۔۔معروف امریکی ریپر اور پروڈیوسر لِل جون ماہِ رمضان میں دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ریپر اور پروڈیوسر لِل جون نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی مسجد کِنگ فہد میں 15 مارچ یعنی جمعے کے روز نمازِ جمعہ سے قبل اسلام قبول کیا۔لِل جون کو سوشل میڈیا پر مسلمانوں کی جانب سے دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔

اس حوالے سے اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’الحمد للّٰہ، ان تمام بہن بھائیوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے لیے مثبت پیغامات بھیجے اور بےلوث محبت کا اظہار کیا۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close