وفاقی وزیر اویس لغاری سے وزارت واپس لے لی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے اویس لغاری سے وزارت ریلوے کا قلمدان واپس لے کر پاورڈویژن کا قلمدان سونپ دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر اویس لغاری کا قلمدان تبدیل کر دیا، مصدق ملک سے پاور ڈویژن کا اضافی قلمدان واپس لے کر اویس لغاری کو سونپا گیا ہے ۔ مصدق ملک کے پاس وزارت توانائی کا اضافی چارج تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close