علی امین گنڈاپور کی چھوڑی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست پر پی ٹی آئی اُمیدوار کون ہو گا؟ فیصلہ ہو گیا

لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کسی کا رشتہ دار ہوکر آگے آنا کوئی موروثی سیاست نہیں ،ہماری پالیسی بانی پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق ہوگی۔

اے آروائی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا کہ این اے 44 ڈی آئی خان کی نشست چھوڑ دی ہے، فیصل امین این اے 44 سے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے، کسی کا رشتہ دار ہوکر آگے آنا کوئی موروثی سیاست نہیں ہے، اگر کسی کا رشتہ دار اہل نہیں لیکن پھر بھی اس کو لایا جائے تو وہ موروثی سیاست ہے، بانی پی ٹی آئی نے پوچھا کہ بھائی کو کابینہ میں کہاں ایڈجسٹ کررہے ہو؟بانی پی ٹی آئی کو پتا نہیں تھا کہ میرے بھائی نے تو ابھی الیکشن لڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہماری پالیسی بانی پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق ہوگی۔

عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ علی امین گنڈا پور نے این اے 44 میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پی کے 113 میں جے یوآئی (ف) کے امیدوار کفیل احمد نظامی کو بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔ این اے 44 ڈی آئی خان سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور نے 93 ہزار 443 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close