رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟

لاہور(پی این آئی)رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کے طوفان کی شدت میں مزید اضافہ، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 1 عشاریہ 35 فیصد کے اضافے سے 33 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں مہنگائی کا راج برقرار ہے، ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کا مجموعی پارہ 32 اعشاریہ 89 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دئیے جس کے مطابق ایک ہفتے میں 18 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، رواں ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 30 روپے تک بڑھ گئی، رواں ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 34 روپے تک مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 19 روپے تک مہنگے ہوئے، رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 146 روپے 71 پیسے مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں لہسن کی فی کلو قیمت میں 22 روپے تک اضافہ ہوا، رواں ہفتے مٹن کی فی کلو قیمت میں 31 روپے تک کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں بڑا گوشت فی کلو 14 روپے تک مہنگا ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close