اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا میں اختلاف شدت اختیار کرگئے۔ ترجمان پی ٹی آئی معظم بٹ نے مخصوص نشستیں نہ ملنے کی ذمہ داری پارٹی کے سینیئر وکیل قاضی انور ایڈوکیٹ پر ڈال دی۔
ترجمان پی ٹی آئی معظم بٹ نے کہا کہ مخصوص نشتوں کیلئے ہمارے وکلا کا فارمولہ ٹھیک نہیں تھا ورنہ یہ ہو ہی نہیں سکتا تھا کہ ہمیں مخصوص نشتیں نہ ملیں۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں نہ ملنے کا ذمہ دار قاضی انور اور مشعال یوسفزئی کو ٹھہراتا ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ مشعال یوسفزئی سب کی استاد بنی ہوئی ہیں اس طرح کی کارگزاری سے اس طرح کے نتائج آتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں خارج کردیں تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں