عمران خان کی جان کوخطرہ ، تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے ترجمان معظم بٹ نے اس حدشے کا اظہار کیا ہے کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف کی جان کوخطرہ ہےاورجیل حکام نےجیل کی سکیورٹی بڑھانےکیلئےحکومت کولکھاہے۔

پشاورمیں تحریک انصاف کے ترجمان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ بانی چیئرمین کوسکیورٹی فراہم کرناحکومتی اورریاستی اداروں کاکام ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بانی چیئرمین کی زندگی بچانے کیلئے کردار ادا کریں۔معظم بٹ نے کہا کہ لاہور میں وکلاء کی گرفتاری قابل مذمت ہے، پنجاب حکومت انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے،ملک بچانے کیلئے تمام سیاسی قیدی رہا کئے جائیں،تمام سیاسی جماعتیں قومی ڈائیلاگ کیلئے کردار ادا کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close