معروف فلمسازکا سیاست میں آنے اور الیکشن لڑنے کا اعلان

ویب ڈیسک (پی این آئی)انڈر ورلڈ اور جرائم کی فلمیں بنانے کے حوالے سے معروف بھارتی فلمساز رام گوپال ورما نے سیاست میں آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن میں آندھرا پردیش کے پیتھا پورم حلقے سے لوک سبھا کی نشست کے امیدوار ہوں گے۔

جمعرات کو انہوں نے یہ غیر متوقع اعلان اپنے سوشل میڈیا ایپ ایکس (سابق ٹوئٹر) سے کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ الیکشن 2024 میں آندھرا پردیش سے لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گے۔ اپنے اس اچانک فیصلے پر انکا کہنا تھا کہ وہ پیتھاپورم حلقے سے الیکشن امیدوار بننے پر خوش ہیں۔ انہوں نے مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں۔ انکا یہ اعلان تیلگو دیشم پارٹی، بھارتیہ جنتا پارٹی-جنا سینا پارٹی کے اتحاد کے اس اعلان کے بعد آیا جس میں کہا گیا تھا کہ ٹالی ووڈ اداکار اور جے ایس پی چیف پون کلیان پیتھاپورم نشست سے امیدوار ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close