حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کواہم عہدےکی آفر؟ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) ترجمان الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کو سفیر بنائے جانےکی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

ایک بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو سفیر بنائے جانےکی خبریں بے بنیاد ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ نہ حکومت نے ایسی کوئی آفر کی نہ چیف الیکشن کمشنرکا ایسا ارادہ ہے، چیف الیکشن کمشنر اپنی مدت مکمل کرنےکے بعد ملک میں ہی رہیں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہےکہ چیف الیکشن کمشنر کسی بھی بیرون ملک اسائنمنٹ کے طلب گار نہیں، ایسی افواہیں پھیلانے اور ان کو بڑھانے والوں کو تنبیہ کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں