حسن اور حسین نواز کو احتساب عدالت سے پھر ریلیف مل گیا

اسلام آباد(پی این آئی) العزیزیہ، فلیگ شپ اور ایون فیلڈ ریفرنسزمیں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ منسوخ کر دیئے۔

احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کی ضمانت منظور کرلی ، عدالت نے 50،50ہزار روپے مچلکوں کی عوض دونوں کی ضمانتیں منظور کیں،احتساب عدالت نے تینوں ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کا اشتہاری کا سٹیٹس بھی ختم کردیا۔احتساب عدالت میں العزیزیہ ، فلیگ شپ اور ایون فیلڈ ریفرنسزمیں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے درخواست پر سماعت کی،حسن اور حسین نواز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،وکیل صفائی قاضی مصباح نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ فلیگ شپ ریفرنس میں ٹرائل کورٹ نے ہی بری کردیا تھا، العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں دیگر ملزمان بری ہو چکے ہیں،عدالت نے دلائل سننے کے بعد حسن اور حسین نواز کے تینوں ریفرنسز میں دائمی وارنٹ منسوخ کر دیئے گئے ۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 2017میں مسلسل غیرحاضری پر دونوں کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close