یوٹیلیٹی اسٹورز پر غریب شہری خوار ہو گئے

لاہور(پی این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز پر غریب شہری خوار ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔۔لاہور میں یوٹیلٹی اسٹورز پر سستی اشیا صرف بینظیر انکم سپورٹ اور احساس پروگرام پر دیے جانے کے باعث عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔عام شہری رجسٹرڈ نہ ہونے کے باعث یوٹیلٹی اسٹورز پر آکر خالی ہاتھ جانے پر مجبور ہیں۔ایک شہری نے بتایا کہ رمضان سے قبل تمام شہری یوٹیلٹی اسٹورز سے سستی خریداری کر سکتے تھے، اب عام شہریوں کیلئے بغیر رجسٹریشن یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری ختم کردی گئی ہے۔

دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عام شہری رعایتی نرخوں پر اشیا نہیں خرید سکتے، عام شہری معمول کی قیمتوں پر خریداری کرسکتے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ افراد ہی رعایتی نرخوں پر اشیا کی خریداری کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close