اڈیالہ جیل کے باہراحتجاج کی کال

راولپنڈی(پی این آئی)اڈیالہ جیل کے باہراحتجاج کی کال۔۔۔۔۔۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ اگر ملاقاتوں پر سے پابندی نہ ہٹائی گئی تو اڈیالہ جیل کے باہراحتجاج کی کال دیں گے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ان کا کہنا ہے کہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے۔شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے کیس میں پیش رفت نہ ہونے پر ورکرز کا ردِ عمل ان کا حق ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے 2 سال میں عوام پر بہت زیادہ ظلم ڈھائے ہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ عدالت کے حکم کے باوجود بانیٔ پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا گیا، حیرت کی بات ہے کہ عدالت ملاقات کی اجازت دیتی ہے اور جیل حکام نہیں مانتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی چوری میں الیکشن کمیشن ملوث ہے، بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرنے دینا ثبوت ہے کہ ان کی صحت ٹھیک نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں