عیدالفطر پر 9 چھٹیاں، بڑی خبر آگئی

انٹرنیشنل ڈیسک (پی این آئی)متحدہ عرب امارات میں آج شہریوں نے رمضان کا دوسرا روزہ رکھا تاہم اب عید الفطر کی تیاریوں کا آغاز بھی کر دیاہے جس کیلئے شہریوں کو اس مرتبہ ممکنہ طور پر 9 چھٹیاں میسر آ سکتی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آیا جس کے بعد پہلا روز 11 مارچ کو رکھا گیا ، ماہ صیام 29 یا 30 روز پر مشتمل ہوتاہے اور یکم شوال کو عید الفطر منائی جاتی ہے ، متحدہ عرب امارت میں اگر رمضان المبارک 29 روز کا ہوتا ہے تو شہریوں کو 3 شوال تک چھٹیاں ہوں گی اور اگر رمضان المبارک 30 روز کا ہوتاہے تو 8 اپریل سے 12 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی اور ساتھ ہفتے کی آخر میں ہونے والی چھٹیاں ملا کر شہری 9 روز کی تعطیلات کا مزہ اٹھائیں گے ۔اگر رمضان المبارک 29 روز پر مشتمل ہوتاہے تو یو اے ای کے شہریوں کو 8 سے 11 اپریل تک چھٹیاں ہو ں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں