بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی کس کا پلان؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عاطف خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی کو مریم نواز کا پلان قرار دیا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کے دوران عاطف خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی حکومت پنجاب اور مریم نواز کا پلان لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی حل چاہیے تو زیادہ سے زیادہ سیاسی لوگوں کو بانی سے ملنے دیا جائے۔عاطف خان نے مزید کہا کہ پہلے صرف ہم پر واضح تھا، اب دنیا پر واضح ہوگیا کہ محسن نقوی انہی کے آدمی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close