پی ٹی آئی جلسے میں درجنوں موبائل فون چوری ہونے کا انکشاف

پشاور(پی این آئی)پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں 3 درجن سے زائد موبائل فون چوری ہوگئے۔

پشاور رنگ روڈ کبوتر چوک میں دو روز قبل پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک کارکنان نے درجنوں موبائل فون چوری کی شکایت کر دی ۔ پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان نے 3 درجن سے زائد قیمتی موبائل چوری کی شکایت کی ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان نے کبوتر چوک جلسہ میں قیمتی موبائل چوری کی شکایت متعلقہ تھانا میں جمع کرادی ہے۔پولیس کے مطابق جلسہ میں پولیس کی بھاری نفری سکیورٹی کے لیے تعینات تھی۔جلسہ کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیکر ان کے بیانات قلمبدن کیے گئے ہیں۔ اے ایس پی فقیر آباد محمد علیم کے مطابق موبائل فونز چوری سے متعلق روزنامچہ رپورٹ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جلد ملزمان قانون کے گرفت میں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close