سینیٹ الیکشن، ن لیگ نےبلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے فارمولا طے کرلیا

کوئٹہ (پی این آئی)بلوچستان میں مسلم لیگ نون نے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر امیدواروں کو کامیاب بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔

کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ارکان بلوچستان سردار عبدالرحمن کھیتران، میر سلیم کھوسہ، حاجی محمد خان لہڑی ، زرک خان مندوخیل ،برکت علی رند، سردار مسعود لونی، ولی محمد نورزئی ، نور محمد دمڑ، راحیلہ درانی ، ربابہ بلیدی اور پیٹرک ایس ایم شریک ہوئے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کے تمام 17ووٹ پارٹی ہدایت کے مطابق استعمال کیے جائیں گےپارٹی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر کامیابی کی مشترکہ حکمت عملی بھی مرتب کرے گی ۔ اجلاس میں سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر امیدواروں کو کامیاب بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔اجلاس میں اتحادی جماعتوں سے رابطوں کے لئے جعفر مندوخیل، سردار عبدالرحمن کھیتران ، میر سلیم کھوسہ، نور محمد دمڑ پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close