اپنی جماعت کے علاوہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ووٹرز کی پہلی پسندیدہ جماعت کونسی ہے؟

لاہور (پی این آئی)گیلپ پاکستان کے ایگزٹ پول میں دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ اپنی جماعت کے علاوہ ووٹ دینے کے لیے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ووٹرز کی پہلی پسند تحریک انصاف نظر آئی۔

گیلپ پاکستان کے ایگزٹ پول کے مطابق ن لیگ میں17 فیصد افراد اپنی جماعت کے علاوہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔پیپلز پارٹی 16 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، پیپلز پارٹی کے ووٹرز میں 27 فیصد پی ٹی آئی، 16 فیصد ن لیگ اور ایک فیصد کا جھکاؤ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب ہے۔ایم کیو ایم پاکستان میں اکثریت یعنی 48 فیصد اپنی جماعت کے علاوہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے لیے راضی ہیں ، اس کے علاوہ ن لیگ کو 5 فیصد ، پیپلز پارٹی کو ایم کیو ایم کے 4 فیصد ووٹر کی حمایت ملی لیکن تحریک انصاف کے ووٹرز میں تینوں جماعتوں کے لیے نرم گوشہ نہ صرف کم نظر آیا بلکہ حمایت میں مزید کمی آئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close