گیس لیکج دھماکے میں جانی نقصان ہوگیا، افسوسناک خبر

راولپنڈی (پی این آئی ) ملتان کے بعد راولپنڈی میں بھی گیس لیکیج کا واقعہ پیش آیا ہے، دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے حوالے سے بتایا کہ تھانہ وارث خان کے علاقے بھابڑا بازار میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد جھلس کرشدیدزخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ کمرے میں گیس جمع تھی بجلی کا سوئچ آن کرتے ہی دھماکا ہوگیا، جاں بحق بچوں کی شناخت 8 سالہ ارحم اور 4 سالہ آیت فاطمہ کے نام سے ہوئی۔ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمیوں کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے سمنگلی روڈ اور خروٹ آباد میں گیس لیکیج کے باعث دو دھماکے ہوئے، دونوں دھماکوں میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close