ایم پی اے قتل کیس، ملزم گرفتار

لاہور(پی این آئی)سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان قتل کیس میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہوا پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ متن میں تحریر ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر پستول سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی رہائش گاہ سے برآمد ہوا۔ملزم دانش نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ چوہدری عدنان کو ساتھی جنید کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے قتل کیا، واردات میں استعمال پستول چوہدری تنویر نے فراہم کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔


ملزم کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد والد سہیل انجم کے ہمراہ چوہدری تنویر کے گھر چلا گیا اور قتل میں استعمال پستول چوہدری تنویر کی رہائش گاہ کے اسٹور روم میں چھپایا تھا۔ملزم دانش کا کہنا ہے کہ واردات کی رات والد اور ساتھی کے ہمراہ چوہدری تنویر کے گھر گزاری۔واضح رہے کہ چوہدری عدنان کو 12 فروری کو پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر کے قریب قتل کیا گیا تھا۔چوہدری عدنان کے قتل کا مقدمہ چوہدری تنویر سمیت 5 افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close