محسن نقوی کاحلف لینے کے بعد چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے متعلق اہم اعلان

لاہور ( پی این آئی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کابینہ کے رکن کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد انہوں نے پہلا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرکز میں ذمہ داریاں ایک برا چیلنج ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صحافی نے محسن نقوی سے سوال کیا کہ کیا وزارت داخلہ میں بھی محسن سپیڈ نظر آئے گی ؟ جس پر انہو ں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاوں غا ، وزار ت داخلہ کے ساتھ چیئرمین پی سی بی کا منصب بھی میرے پاس ہی رہے گا ۔ ایوان صدر میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے 19 رکنی وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعظم سمیت اہم سیاسی رہنماؤں نے شرکت کیں۔حلف اٹھانے والوں میں عطاء تارڑ، خالد مقبول صدیقی، جام کمال، امیر مقام، اویس لغاری، خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر، عبدالعلیم خان اور اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں۔چوہدری سالک حسین، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ، محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور محسن نقوی، اسحاق ڈار، مصدق ملک اور شزا فاطمہ کا بھی وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں