رمضان المبارک میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کااعلان کردیاگیا

لاہور ( پی این آئی) محکمہ تعلیم اسکولزپنجاب نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم اسکولزپنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں اسکول صبح 8 بجے لگیں گے اور چھٹی ایک بجے ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کے روز اسکولوں میں چھٹی ساڑھے 12 بجے ہوا کرے گی۔اسی طرح ڈبل شفٹ ا سکولوں میں مارننگ شفٹ صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوگی اور چھٹی ساڑھے 12بجے ہوگی۔ ایوننگ شفٹ دوپہر 2 بجے شروع ہوگی اور ایوننگ شفٹ کی چھٹی کی ٹائمنگ 5 بجے ہوا کرے گی۔ یاد رہے چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے کل پاکستان میں پہلا روزہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا رمضان المبارک کے چاند کی رویت کیلیے اجلاس پشاور میں ہوا۔

رمضان المبارک 1445 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت مرکزی اجلاس 11 مارچ بروز پیر بمطابق 29 شعبان بعد نماز عصر پشاور میں ہوا۔ اس کے علاوہ دیگر زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد کیے گئے۔ ملک میں سب سے پہلے لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، جس کے بعد دیگر شہروں سے بھی چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close