چمن (پی این آئی)مغربی سسٹم جنوب اور شمال سے بلوچستان میں داخل ہو گیاہے ، بلوچستان کے ساحلی اور شمالی بالائی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ مغربی سسٹم سے پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقے زیر اثر آ گئے ہیں، قلعہ عبداللہ، پشین ، زیارت ، خانوزئی اور مسلم باغ میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جنگل پیر علیزئی ، سرانان ، گلستان ، شیلا باغ اور کوژک ٹاپ پر بھی موسلا دھار بارش جاری ہے ۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق توبہ اچکزئی ، توبہ کاکڑی ، برشور ، حرمزئی میں بارش جاری ہے ، شمال بالائی علاقوں میں گرج چک کے ساتھ ژالہ بھاری بھی ہوئی ۔پشین کے علاقے سرانان میں رات گئے تین مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی ہوئے ۔لیویز ذرائع کا کہناہے کہ سرانان کیمپ میں خانہ بدوشوں کی جھونپڑی پر آسمانی بجلی گری جس کے باعث دو فراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ تین جھونپڑیاں جل گئیں، آسمانی بجلی گرنے سے 50 جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔وادی نیلم کے بالائی علاقوں ، گریس ویلی ، تاوبٹ ، ہلمت ، شونٹھرویلی سمیت پہاڑوں پر برفباری کاسلسلہ شروع ہو گیاہے جبکہ کیل ، تاوبٹ ، شاہراہ نیلم، لوات بالااور سرگن ویلی کی سڑکیں بحال نہیں ہو سکیں ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں