عمران خان جلد واپس آنے والا ہے

پشاور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ کپتان (بانی پی ٹی آئی عمران خان) جلد واپس آنے والا ہے،یہاں کا موسم بدلنے والا ہے۔

پشاور میں مبینہ انتخابی دھاندلی کےخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کے پی میں ہیٹرک کی ،کیونکہ عمران خان نے قوم کو اور قوم نے خان صاحب کو کبھی مایوس نہیں کیا،بانی پی ٹی آئی سے عوام کی محبت ثابت ہوگئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ایک ہی نعرہ ہوگا وہ عمران خان کی رہائی ہے،میری زندگی کا پہلا جلسہ ہے جس میں بانی پی ٹی آئی کے بغیر ہوں،اللہ سے دعا ہے کہ اللہ عمران خان کو جلد ہمارے درمیان لائے، قائد اعظم کے بعد سب سے مقبول لیڈر خان صاحب ہیں۔جلسے سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان، شاہ محمود، پرویزالہٰی سمیت تمام پی ٹی آئی لیڈرز کو رہا کرکے عوامی مینڈیٹ کو بحال کیا جانا چاہیے،بانی پی ٹی آئی پر عوام کا اعتماد ہے، اس قوم نے فارم 47 کی حکومت کو مسترد کردیا،یہ کہتے کہ عمران خان کو سیاست نہیں آتی لیکن اسکی سیٹوں پر حکومت کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close