وزیراعلیٰ بلوچستان نے عام معافی کا اعلان کردیا

کوئٹہ (پی این آئی)نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہتھیارپھینک کرقومی دھارے میں واپس آنے والوں کے لیے عام معافی کا اعلان کردیا۔

 

 

پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہہ پہاڑوں پر موجود لوگ ہتھیار پھینک کر واپس آئیں اور انہوں نے جن لوگوں کا نقصان کیا ہے ان سے قبائلی روایات کے مطابق تصفیہ کریں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ براہمداغ بگٹی اور حیربیار مری سمیت سب کے لیے حکومت کے دروازے کھلے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close