سائفر کیس سے متعلق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا اہم بیان آگیا

پشاور (پی این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سائفر کیس سے متعلق عمران خان کے حق میں کہا ہے کہ وفاقی کابینہ سے ڈی کلاسیفائیڈ ہونے کے بعد سائفر خفیہ دستاویز نہیں رہا تھا۔

 

 

 

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور نے پشاور میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائفر خفیہ دستاویز نہیں ہے، ہمارے خلاف سازش کی گئی، ایک دن تمام سازشی بے نقاب ہو جائیں گے۔ سائفر پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جلد از جلد جوڈیشل کمیشن بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق نتائج تیار کر کے عوام کا مینڈیٹ واپس کیا جائے، انتخابات میں دھاندلی ہوئی، کمیشن بنا کر اس کی تحقیقات کروائی جائیں۔ فارم 45 کے مطابق ہمارے لوگ جیتے ہوئے ہیں، اس پر بھی کمیشن بنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close