آصف زرداری نے صدرکے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بطور صدر مملکت عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حلف برداری تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، آصف علی زرداری سے چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ نے حلف لیا۔بتایا گیا ہے کہ حلف برداری کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف بھی سٹیج پر موجود تھے،تقریب میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی، چاروں صوبوں کے گورنرز ، وزرائے اعلیٰ اور غیر ملکی سفارت کاروں کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔سابق صدر عارف علوی ، سپیکر ایاز صادق، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، بختاور اور آصفہ نے بھی ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔واضح رہے کہ آصف زرداری نے ملک کے 14ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے، گذشتہ روز آصف علی زرداری نے صدر کے انتخاب کے موقع پر 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوارمحمود اچکزئی صرف 180 ووٹ حاصل کر سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں